Latest

Saturday, 2 August 2014

شمسی طوفان کسی بھی وقت زمین کو متاثر کر سکتا ہے

ایک بڑا شمسی طوفان کسی بھی وقت زمین کو متاثر کر سکتا ہے


واشنگٹن، اگست 2،2014
ایک بڑا شمسی طوفان کسی بھی وقت زمین کو متاثر کر سکتا ہے، صرف کچھ وقت کی بات ہے.۔ یہ امریکن آسٹرانومیکل سوسائٹی کی طرف سے جمعہ کو جاری کی گئی فزکس ورلڈ میگزین میں شائع ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے۔
ماہرین کے  مطابق زمین ہر 150 سال بعد  اس قسم کے واقعات کی زد میں آتی ہے۔
برسٹل یونیورسٹی (برطانیہ) کی طرف سے رپورٹ کے مصنف، ایشلے ڈیل، کا کہنا ہے کہ.جب ایسا ہو گا تومواصلاتی نظام اور بجلی کی فراہمی کا نظام  تباہ ہو جائیگا۔  بجلی کے بغیر، لوگوں کو ان کی گاڑیوں کے ٹینک کو بھرنے یا بینک سے پیسہ لینے کے لئے مشکلات کا سامنا  ہوگا. اس کے علاوہ، پانی اور سیورج کا نظام بھی متاثر ہو گا۔ شہری علاقوں میں وبائی امراض پیدا ہوں گے، اور ایسی بیماریوں کی واپسی ہو گی جنہیں ہن نے'صدیوں پہلے پیچھے چھوڑ دیا تھا۔
انہوں نے  1859 کے سپر شمسی طوفان کو Carrington ایونٹ کا نام دیا۔   
تحریر و ترجمہ: غلام شبیر 

بشکریہ: لاس اینجلس ٹائمز

No comments:

Post a Comment