Latest

Tuesday, 26 August 2014

29فی میل سائنس ایجو کیٹرز کو ایڈ جسٹ کرنے کا فیصلہ


29فی میل سائنس ایجو کیٹرز کو ایڈ جسٹ کرنے کا فیصلہ
بوائزہائی سکولوں میں پابندی کے باعث مڈل سکولز میں تعینات کیا جائے گا ،ذرائع
محکمہ تعلیم فیصل آباد نے میل سیٹوں پر بھرتی ہونے والی 29فی میل سائنس ایجوکیٹرز کو ایڈجسٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ بوائز ہائی سکولز میں پابندی کے باعث فی میل ایجوکیٹرز کو مڈل سکولز میں تعینات کیا جائے گا جبکہ چند روز میں فی میل سائنس ایجوکیٹرز کو تقررنامے دیئے جانے کا امکان ہے ۔ واضح رہے کہ بوائز ہائی سکولز کی 14ویں سکیل کی سائنس ایجوکیٹرز کی سیٹوں پر 2لڑکے اور 29 لڑکیاں میرٹ پر آئی تھیں لیکن پنجاب حکومت کی طرف سے بوائز ہائی سکولز میں فی میل ایجوکیٹرز کی تعیناتی پر پابندی لگائے جانے کے باعث 2 لڑکوں سمیت ان 31 ایجوکیٹرز کو چار ماہ گزرجانے کے باوجود تاحال تقررنامے جاری نہیں کئے گئے تھے ۔ اس حوالے سے گزشتہ ماہ ضلعی انتظامیہ نے محکمہ تعلیم کو ہدایت کی تھی کہ ان ایجوکیٹرز کو ایڈجسٹ یا فارغ کرنے کے حوالے سے انکوائری کی جائے اور اگر انہیں فارغ کیا جاتا ہے تو میل سکولز کیلئے صرف میل ایجوکیٹرز کو منتخب کیا جائے جس پر محکمہ تعلیم نے انکوائری مکمل کرلی ہے اور بوائز سکولز کی سیٹوں پر میرٹ کے تحت منتخب ہونے والی 29 فی میل ایجوکیٹرز کو فارغ کرنے کے بجائے انہیں ایڈجسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق ان فی میل ایجوکیٹرز کو بوائز ہائی سکولز میں فی میل ایجوکیٹرز کی تعیناتی پر پابندی اور فی میل سکولز میں سیٹیں نہ ہونے کے باعث مڈل سکولز میں تعینات کیا جائے گا جبکہ ان کو رواں ہفتے میں ہی تقررنامے دے دئیے جائیں گے۔

No comments:

Post a Comment