Latest

Thursday, 14 August 2014

سکولز میں بچوں کا داخلہ محکمہ تعلیم نے ٹارگٹ بڑھا کر 3لاکھ کر دیا

سکولز میں بچوں کا داخلہ محکمہ تعلیم نے ٹارگٹ بڑھا کر 3لاکھ کر دیا
2لاکھ 73ہزار بچے داخل ہو چکے ہیں،حکام،یونیورسل پرائمری ایجوکیشن پروگرام کے دوسرے مرحلے کا افتتاح،ڈی سی او مہمان خصوصی تھے

فیصل آباد: محکمہ تعلیم فیصل آباد نے یونیورسل پرائمری ایجوکیشن پروگرام کے دوسرے مرحلے کا افتتاح کردیا۔ افتتاحی تقریب گورنمنٹ ایم سی گرلز ہائر سیکنڈری سکول سمن آباد میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ایم پی اے ثریا نسیم اور ڈی سی او نورالامین مینگل تھے ۔ جنہوں نے سکول میں نئے بچے داخل کرکے مہم کے دوسرے فیز کا افتتاح کیا۔ا س موقع پر ای ڈی او ایجوکیشن وحید الدین، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سردار ساجد، پرنسپل مسرت حسین، محکمہ تعلیم کے افسران اور سکول سٹاف کے علاوہ طالبات کی بڑی تعداد موجود تھے ۔ ای ڈی او ایجوکیشن نے کہا کہ حکومت نے فیصل آباد کے سکولز میں بچوں کے داخلے کا ٹارگٹ 2 لاکھ 80 ہزار سے بڑھا کر 3 لاکھ کردیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ فیصل آباد موسم گرما کی تعطیلات سے قبل 2 لاکھ 73 ہزار بچوں کو سرکاری سکولز میں داخل کرچکا ہے جبکہ اکتوبر تک مزید 27 ہزار طلبہ کو سکولز میں داخل کرکے ٹارگٹ پورا کرلیا جائے گا۔

No comments:

Post a Comment