Latest

Friday, 29 August 2014

تعلیمی اصلاحات سے اساتذہ کو فائدہ ہوا، ممتاز حسین زاہد

تعلیمی اصلاحات سے اساتذہ کو فائدہ ہوا، ممتاز حسین زاہد

حکومت کے فروغ تعلیم پروگرام سے طلبا نے امتحان میں بہترین پوزیشنیں حاصل کیںبھکر: ڈی سی او ممتازحسین زاہد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کے فروغ تعلیم پروگرام اور تعلیمی اصلاحات کی بدولت سکولوں کے امتحانی نتائج میں طلباء کی بہترین پوزیشنز میں کامیابی ممکن ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کے فروغ تعلیم پروگرام کے تحت اساتذہ کی پیشہ ورانہ کارکردگی میں بھی نمایاں اضافہ ہواہے ۔ انہوں نے امتحانی نتائج میں بہترین کارکردگی کے حامل گرلز سکولوں کی سربراہان و اساتذہ اور نمایاں پوزیشنز میں کامیابی پر حاصل کرنے پر طالبات کو مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ کارکردگی کے اس اعلیٰ معیار کو آئندہ بھی کامیابی سے برقرار رکھا جائے گا۔

No comments:

Post a Comment