Latest

Saturday, 30 August 2014

اسلامی یونیورسٹی کے 15طلبہ کووظائف مہیاکرنے کی منظوری دیدی گئی

اسلامی یونیورسٹی کے 15طلبہ کووظائف مہیاکرنے کی منظوری دیدی گئی

امام محمد بن سعود اسلامی یونیورسٹی ریاض نے رواں سال کیلئے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلا م آباد کے 15 طلبہ کو وظائف مہیاکرنے کی منظوری دے دی ہے یہ طلباء و طالبات امام محمد بن سعود اسلامی یونیورسٹی کے مختلف شعبوں میں مفت تعلیم حاصل کرینگے ۔ مذکورہ وظائف صدر جامعہ ڈاکٹر احمد یوسف الدریویش کی کاوشوں سے دونوں یونیورسٹیوں کے مابین ہونے والے باہمی معاہدے کے تحت دئیے گئے ہیں جن میں طلبہ کو تعلیم ، قیام و طعام کیساتھ نقد ماہانہ اعزازیہ اور سالانہ چھٹیوں میں ریٹرن ٹکٹ بھی دیا جاتا ہے ۔

No comments:

Post a Comment