ہائی سکول بڈھا گورائیہ میں نویں جماعت کا نتیجہ 14فیصد رہا ،تبادلوں کا مطالبہ ناقص رزلٹ آنے پر سکول انتظامیہ کے خلاف اہل علاقہ کا احتجاج ،ہیڈ ماسٹر کے تبادلہ کا مطالبہ گورنمنٹ ہائی سکول بڈھا گورائیہ میں نویں جماعت کا نتیجہ چودہ فیصد رہا جس پر اہلِ علاقہ نے ہیڈ ماسٹر محمد سلیم بھٹی اور دیگر اساتذہ کے خلاف جلوس نکالا ،جس میں درجنوں افراد نے شرکت کی، شرکاء نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ہیڈ ماسٹر محمد سلیم بھٹی اور دیگر اساتذہ کو فوری تبدیل کرنے کا مطالبہ درج تھا جلوس کے شرکاء نے ہیڈ ماسٹر اور دیگر اساتذہ کے خلاف نعرے بازی بھی کی اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ ہیڈ ماسٹر اکثر سکول سے غیرحاضر رہتا ہے اور اپنے من پسند اساتذہ کو بھی اپنے ساتھ ہی سکول میں حاضری لگا کر لے جاتا ہے ،جبکہ ہیڈ ماسٹر محمد سلیم بھٹی کا کہنا تھا کہ میری اور اساتذہ کی حاضری مکمل ہے ،جبکہ پورے ضلع کا رزلٹ اسی طرح کا ہے ۔
No comments:
Post a Comment